تعلقات میں کشیدگی ،معروف ادکارہ شوہرکاگھرچھوڑ کرکہاں منتقل ہوگئیں ،مداحوں کے لیے بڑی خبرآگئی


ممبئی (ویب ڈیسک )ترنمول ایم پی و ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں کی ازدواجی زندگی میں سب کچھ بہتر نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق نصرت جہاں کی ازدواجی زندگی ٹوٹنے کی کگار پر ہے۔ نصرت اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے فلیٹ میں منتقل ہو چکی ہیں۔ انکی شادی شدہ زندگی میں آئی دراڑ کے لئے نصرت کے اپنے ساتھی اداکار یش داس گپتا کے ساتھ بڑھتی

Advertisement

نزدیکیوں کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔سیاست میں پہلی بار قدم رکھتے ہوئے نصرت نے ترنمول کے ٹکٹ پر ریاست کے بشیر ہاٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور مشہور کاروباری نکھل جین سے شادی کی تھی۔ 2019 میں ترکی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی نصرت و نکھل جین کی شادی کافی چرچا میں رہی تھی۔ شادی کے بعد نصرت نے پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ انکی شادی پر تنقید بھی کی گئی تاہم نصرت نے کہا تھا کہ یہ دل کا معاملہ ہے جو مذہب نہیں دیکھتا۔نصرت ہمیشہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش نظر آئیں۔ رتھ و درگا پوجا کے موقع پر اپنے شوہر نکھل کے ساتھ آرتی کرتی ہوئی نظر آنے پر نصرت کو دھمکیاں بھی دی گئی تھیں تاہم دونوں ہی مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ نصرت نے لو جہاد بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ محبت کے ساتھ جہاد

کا لفظ حیران کن ہے۔ازدواجی زندگی میں آئی تلخی کے تعلق سے پوچھے جانے پر نصرت نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹر کے طور پر لوگ انکے کام پر بات کریں ان کی نجی زندگی میں کیا ہورہا ہے یہ بتانے کی وہ پابند نہیں ہیں۔ جبکہ یش نے نصرت کی نجی زندگی کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ

اور نصرت راجھستان ٹور پر تھے لیکن نصرت کی شادی شدہ زندگی میں کیا ہورہا ہے وہ اس تعلق سے لاعلم ہیں۔ جبکہ نکھل جین نے کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us