تب میری عمر16سال تھی اس نے مجھے آڈیشن کے بہانے بلایاڈرنک میں کچھ ملایااور۔۔۔۔نامور بھارتی اداکارہ رشمی دیسائی کیساتھ کیاہواتھا،اداکارہ نے زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا


ممبئی (ویب ڈیسک )رشمی دیسائی (Rashami Desai) آج گھر گھر میں جانی جاتی ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا کہ یہ مقام پانے کیلئے جن مشکلات کا انہوں نے سامنا کیا ہے اس کے بارے میں رشمی نے کھل کر بات کی ہے۔بھوجپوری انڈسٹری سے ٹیلی ویزن میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ رشمی دیسائی کا کریئر کافی جدو جہد بھرا رہا ہے۔ رشمی دیسائی نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کرکے اپنی ایک پہچان بناکر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

Advertisement

رشمی دیسائی کئی مرتبہ اپنی جدوجہد پر بات کر چکی ہیں۔ انہوں نے کئی بار بتایا کہ کس طرح سے پریشانی جھیلی ے اور اپنا راستہ خود بنایا۔ رشمی دیسائی نے سولہ سال کی عمر سے ہی اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔رشمی دیسائی (Rashami Desai) آج گھر گھر میں جانی جاتی ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا کہ یہ مقام پانے کیلئے جن مشکلات کا انہوں نے سامنا کیا ہے اس کے بارے میں رشمی نے کھل کر بات کی۔انہوں نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ طلاق، ڈپریشن اور کاسٹنگ کاؤچ سے لیکر جنسی صتحصال کا سامنا کر چکی ہیں۔پنک ولا کو دئے گئے انٹرویو میں رشمی دیسائی نے اپنے بچپن کو یاد کرکے بتایا کہ میرا بچپن اتنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ غیریبی ایسی تھی کہ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ انہیں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہوئی۔ تہوار کے موقع پر پیسے نہیں ہوتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچپن میں ایک ایسی عورت تھی جو مجھ پر نظر رکھتی تھی، میں اس کے ہاتھ میں آ جاؤں اور وہ مجھے اٹھا کر لے جائے۔رشمی دیسائی نے انکشاف کیا کہ 16 سال کی عمر سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔رشمی نے بتایا کہ کیمرے کے سامنے کام کرنے میں شروعاتی دنوں میں انہیں کافی کچھ جھیلنا پرا تھا۔ رشمنی بتاتی ہیں کہ ایک شخص ملا جو

سولہ سال کی بچی کو بہکانا اور اس سے ایڈوانٹیج لینا چاہتا تھا۔کاسٹنگ کاؤچ پر رشمی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تب میں 16 سال کی تھی۔ اس کا نام سورج تھا۔ وہ اس وقت کہاں ہے مجھے نہیں پتہ۔ اس نے میرا فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ مجھے آڈیشن کے بہانے بلایا اور ڈرنک میں کچھ ملاکر میرا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی۔اداکارہ رشمی بتاتی ہیں لیکن میں قسمت سے بچ گئی اس نے میرا جنسی استحصال کرنے کہ ہر ممکنہ حد تک کوشش کی تھی۔رشمی نے اپنی ٹرولنگ پر بھی کافی بے باکی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے سائز، قد، کپڑوں، بال، لو کلیوج کی وجہ سے کئی مرتبہ ٹرول ہونا پڑا ہے۔رشمی کہتی ہیں کہ یہ میرا جسم ہے تو میری مرضی میری ہی ہوگی، میں اس کے ساتھ وہ ہی کروں گی جو مجھے ٹھیک لگتا ہے۔ یہ میرا حق ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us