اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’کچھ تو شرم کھائو عمران خان‘‘سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے ہیں لیکن کسی بھی وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل
نہیں کیا جاتا کہ آپ آئیں گے تو ہم تدفین کریں گے۔کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے وزیراعظم کی واٹ لگا دی اور کچھ ٹوئٹر صارفین نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصاویر بھی شیئرکی جن میں وہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے آئی تھیں ، ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو وہاں کے مسلمان بلیک میل کررہے ہیں ۔کچھ صارفین نے سانحہ مچھ کے متاثرین کی تصاویر شیئر کیں بالخصوص ان بچوں کی تصویر جن کے پیارے دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہو ئے۔تصاویر کے ساتھ وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی گئی ہے ۔ڈٹ کے کھڑاہےکپتان نیابنے گاپاکستان۔