سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے خوشخبری


لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم سائنس کے ہزاروں طلباء کیلئے اچھی خبر، 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 64 ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کی تیاریاں، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے 64 سرکاری ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، لیبز کے قیام کے لیے ایجوکشن اتھارٹی لاہور نے

6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے ہیں۔سائنس اور آئی لیبز کے قیام کیلئے فی سکول تین سے چار لاکھ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائنس اور آئی ٹی لیبز کی عدم موجودگی سے طلباء کو عملی امتحان کی تیاری میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ہائی سکولوں میں لیبز کا قیام مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us