انا للہ وانا الیہ راجعون رحم میرے مولا رحم ، سال نو کا سورج افسوسناک ثابت ہوا ، 71پاکستانی جاں بحق


اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میںایک دن میں 71افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 463نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 71 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10

ہزار176 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور34ہزار773 زیرعلاج ہیں۔
ملک بھرمیں کورونا کے2ہزار206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار560، خیبرپختونخوا ایک ہزار 649، اسلام آباد419، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 222 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار608، خیبرپختونخوا58 ہزار701، سندھ 2 لاکھ 15 ہزار679، پنجاب ایک لاکھ 38 ہزار608، بلوچستان18 ہزار168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92

فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us