پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، دو افسروں سمیت چاراہلکار شہید


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔افسوسناک حادثے میں پائلٹ سمیت چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر منی مرگ میں فنی خرابی کے با عث گر کر تباہ ہو گیا۔ شہید پائلٹ میجر محمد ایاز حسین کراچی ملیر کے رہائشی تھے اور شادی شدہ تھے اسی طرح میجر محمد حسین کا تعلق سکردو

سے تھا۔ جبکہ نائیک انضمام عالم چکوال سے تھے،جبکہ سپاہی فاروق کا تعلق ساہیوال سے تھا۔ ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبد القدیر کا جسد خاک سکردو منتقل کرنے کے دوران گرا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us