ہمارا پسندیدہ کون ہے ؟ کس حکومت کیساتھ ہم چیں گے ؟ سعودی عرب سے واضح پیغام آگیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سعودی عرب تعلقات کے حوالے سے بڑی پیش رفت، سعودی حکومت نے وزیراعظم کو بڑی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں

بہتری کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، پاکستان کو بڑی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے نواز شریف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات ضرور ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔ سعودی عرب حکومت وقت کیساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے تعلقات حکومت وقت کیساتھ ہوتے ہیں، ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس حوالے سے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باوجود اہم بیرونی دورے کرنے والی ہے۔ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔
مختلف وجوہات کے باعث دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ہی سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا 3 ارب

ڈالرز کا قرضہ بھی واپس مانگ لیا جس میں 2 ارب ڈالرز ادا کیے جا چکے، جبکہ ایک ارب ڈالرز کی آخری وسط اگلے ماہ واپس کی جائے گی۔ تاہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ذرائع ان خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us