ملک بھر میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔ آج پھر پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ عالمی

صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 6 ڈالر اضافے سے 1872 ڈالر ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ کئی دنوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us