اپنے اپنے گھر وں میں رہیں رات 12بجے سے لاک ڈائون کا وقت شروع بڑی خبر آگئی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے پانچ اضلاع میں رات بارہ بجے سےکہیں سمارٹ تو کہیں مائیکرو لاک ڈائون کا اطلاق عمل میں لایا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت ضلع جنوبی، غربی، شرقی، وسطی اور کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز نے مختلف علاقوں

میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 5 دسمبر تک ہوگا۔ضلع غربی میں سرجانی اور گلشن معمار کے دو علاقے، ضلع کورنگی میں 3، ضلع جنوبی میں 4، ضلع وسطی میں 26 اور ضلع شرقی میں 14 علاقوں کی نشاندہی ہوئی جہاں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسز کی تعداد 1136 ہے اور ان میں ہفتہ 21 نومبر سے آئندہ دو ہفتوں تک اسمارٹ لاک ڈاؤن اور کہیں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us