پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین بھارتی اداکارہ بھی نشہ کرنے پر گرفتار ہو گئیں


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی انسداد منشیات کی بیورو (این بی سی ) نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو منشیات استعمال کرنےکے جرم میں گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور

اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔این سی بی کا کہنا ہے کہ جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔ دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا۔این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us