3 دن 14 گھنٹوں میں 7 براعظموں کا سفر طے کر کے اس خاتون نے سب کو حیران کردیا ،یہ مسلمان خاتون کون ہی؟جانیے تفصیل


یواے ای(نیوز ڈیسک)سات براعظموں کا سفر تین دن 14 گھنٹوں میں طے، یو اے ای کی خاتون کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون ‘خولہ الرومیتھی’ نے سات براعظموں کا طویل سفر تین دن میں طے کر کے سب کو حیران کردیا ہے

، انہوں نے سات براعظموں کا سفر 3 دن 14 گھنٹے 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں طے کیا اور اتنے کم وقت میں سات براعظموں کا سفر کر کے اپنا نام گینیز بک میں لکھوا لیا۔اس حوالے سے خولہ نے بتایا کہ یہ ایک مشکل سفر تھا جس کے لئے انہوں نے بہت محنت اور صبر کیا ، انہوں نے کہا کہ اکثر موقعوں پر انکی ہمت جواب دے گئی اور انہوں نے اس سفر کو ترک کرکے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا مگر ان کے گھر والوں اور دوست احباب نے ان کی حاصلہ افزائی کی جس وجہ سے وہ اس مقصد میں کامیاب ہوئیں۔واضح رہے کہ سات براعظموں کا تیز ترین سفر کرنے والی متحدہ عرب امارات کی خاتون نے 208 ممالک کا سفر کیا جبکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا سفر کر کے اس دورے کو مکمل کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us