آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم رضوی انتقال کر گئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی انتقال کر گئے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور گزشتہ چند روز سے ان پر بخار

کی کیفیت طاری تھی۔ خادم حسین رضوی اور ان کی جماعت نے چند ہی روز قبل فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکلوانے اور پاکستانی سفیر کو پیرس سے واپس بلوانے کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا۔ تاہم حکومت سے مذاکرات اور معاہدہ طے ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us