امریکی ڈالر رستم پہلوان بن گیا، 1ہی دن میں کتنے روپے اضافہ ہو گیا ؟ پاکستانی روپے کی قدر میں بے حد کمی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ڈالر رستم پہلوان بن گیا، 1ہی دن میں کتنے روپے اضافہ ہو گیا ؟ پاکستانی روپے کی قدر میں بے حد کمی ۔۔۔  ڈالر کی قدر میں ایک روپے 24 پیسے اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک قانونی چینلز سے ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی نے گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کومزید بے قدرکئے رکھا۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے

ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑارہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی ۔
ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپیسے بھی نیچے آگئی تھی۔ گذشتہ کچھ دن ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔تاہم اب ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 24 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے روپے کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 159 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

انٹر بینک میں پیر کو امریکی ڈالر مزید15پیسے کی کمی سے 158.15روپے کی سطح پر آگیا تھا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 10پیسے بڑھ گئی تاہم قیمت فروخت مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی158.20روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت 158.30روپے سے گھٹ کر158.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی157.80روپے سے بڑھ کر 157.90روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت 158.20روپے مستحکم رہی ۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید184روپے سے بڑھ کر 184.50روپے اور قیمت فروخت186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سی205.50روپے سے گھٹ کر 205روپے اور قیمت فروخت207.50 روپے سے گھٹ کر 207روپے ہوگئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us