BMW کمپنی نے دلچسپ خصوصیات کا حامل سکوٹر متعارف کروا دیا ایسے ایسے شاندار فیچرز کہ ہرکوئی جاننا چاہے گا، قیمت بھی انتہائی حیران کن


کنبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)BMWکو اپنی عالی شان اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کی بدولت شہرت حاصل ہے۔ لیکن اب کمپنی کے مداحوں کےلئے ایک اور اچھی خبر آئی ہے کہ انتہائی حیران کن فیچرز کا حامل سکوٹر بھی کمپنی نے متعارف کروا دیا ہے۔ چند لوگوںنے آزمائشی بنیادوں پر روزانہ

ساڑھے سات میل اس پر روزانہ سفر بھی کیا ہے۔کمپنی نے اپنا الیکٹرک کانسیپٹ اسکوٹر ڈیفینیشن سی ای 04 متعارف کرایا، جو فی الحال صارفین کی رسائی سے دور ہوگا۔یہ اسکوٹر دلچسپ ٹیکنالوجیز سے بھرپور ہے جیسے اس میں اسکیٹ بورڈ جیسے چیسز کو استعمال کیا گیا جبکہ بیٹری پیک چلانے والے کے پیروں کے نیچے ہوگا۔موٹر کو وہیل کے قریب نصب کیا گیا ہے اور چونکہ بجلی سے چلتا ہے تو اس میں فیول ٹینک نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے کمپنی کو اسے پتلا رکھنے میں مدد ملی۔اس اسکوٹر میں ایک 10.25 انچ کی اسکرین موجود ہے جو چلانے والے کے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک خاص لباس بھی تیار کیا گیا ہے جو اسکوٹر لانے والے کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔کمپنی اس لباس میں روشنیوں کے اضافے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاکہ اسے دور سے دیکھا جاسکے جبکہ جیکٹ کی جیب میں وائرلیس فون چارجر کا اضافہ کیا جاسکے۔قیاس ہے کہ اس کی قیمت 10ہزار ڈالر تک ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us