دولت مند شخص کی اپنے ہونے والے داماد کو شاندار آفر


 بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) دولت مند لوگوں کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ کہیں ان کا پیسہ کسی غلط ہاتھ میں نہ آجائے۔ یا کوئی اور ان کی دولت کا مالک نہ بن بیٹھے۔ اسی طرح ایسے لوگوں کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ ان کے تعلقات اور رشتے ایسے لوگوں کے ساتھ ہوں جو خود بھی بہت زیادہ دولت مند ہوں تاکہ پیسے کے ساتھ مزید پیسہ شامل ہوجائے اور دولت کئی گناہ بڑھ جائے۔ تاہم اس دولت مند شخص نےاس روایت کو توڑتے ہوئے عام اور غریب گھرانوں کے نوجوانوں کو ایک شاندار پیشکش کر دی ہے۔ تھائی لینڈ کے 58سالہ تھونگ نے قومی اخبار میں ضرورت رشتہ کا ایک اشتہار دیا ہے جس میں ان نے

کہا ہے کہ اسے اپنی 26سالہ بیٹی کےلئے ایک ایسے داماد کی ضرورت ہےجو بےشک نہ امیر ہواور نہ ہی ہینڈ سم۔ لیکن بس محنتی ہو۔ تاکہ وہ اس کے فارم ہائوس کو سنبھال اور چلا سکے۔ اس شخص نے اشتہار میں پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے ہونے والے دامار کوچار کروڑ روپے نقدی اور فارم ہائوس کا شئیر دینے کےلئے تیار ہے۔ لیکن وہ امیدواروں کاانٹرویو کرنے کے بعد بہترین خوبیوں کے حامل نوجوان کو اپنی بیٹی کےلئے منتخب کرے گا۔سوشل میڈیا پر اس پوسٹ پر طرح طرح کے کمنٹس کیے جا رہے ہیں ،کئی لوگوں نے امیدوار کے طور پر اس شخص سے رابطے شروع کردیے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us