آپ کی کوئی گرل فرینڈ نہیں تو پریشانی کیسی۔۔اکیلا پن دور کرنے کیلئے ’گرل فرینڈ‘ کا احساس دلانے والا ہاتھ تیار،نوجوانوں کیلئے تہلکہ خیز خبر


ٹوکیو(نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے اب اکیلے رہنے والے لوگوں کے اکیلے پن کو دور کرنے کا بھی حل نکال لیا ہے اور ایک ایسی انوکھی ایجاد کی ہے جس سے وہ خود کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے۔جاپان کی گیگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کہ اکیلے پن کے شکار مرد کو گرل فرینڈ کا ہاتھ تھامنے کا احساس دے گی۔

Advertisement

اس ڈیوائس کا نام ’My Girlfriend in Walk‘ ہے جو کہ جدید روبوٹک ہاتھ ہے اور اس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ اگر آپ اس ہاتھ کو تھامیں گے تو یہ ہوبہو اصلی ہاتھ والا احساس فراہم کرے گا۔سائنسدانوں نے اس روبوٹک ہاتھ کو ایسے نرم جیل سے بنایا ہے جس سے وہ انسان کی جلد کی طرح احساس دیتا ہے جس میں انتہائی چھوٹے سوراخ بھی ہیں تاکہ اس میں اپنی پسند کی خوشبو بھی ڈالی جا سکے۔

دوسری جانب اس روبوٹک ہاتھ میں ’بلٹ ان پریشر سینسر‘ بھی موجود ہیں جس کے تحت آپ جس قوت سے ہاتھ کو تھامیں گے، یہ ہاتھ بھی اتنی ہی قوت کے ساتھ آپ کا ہاتھ تھامے رکھے گا۔اس روبوٹک ہاتھ میں ایک ریل بھی لگی ہوئی جس کہ وجہ سے جب آپ اس روبوٹک ہاتھ کو تھام کر واک کریں گے تو یہ ہاتھ انسان ہاتھ کی طرح حرکت کرے گا۔خیال رہے کہ یہ ڈیوائس اس وقت آزمائشی مراحل میں ہیں جب کہ اس ڈیوائس کو بنانے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ اکیلے پن کا شکار لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

س ڈیوائس کا نام ’My Girlfriend in Walk‘ ہے جو کہ جدید روبوٹک ہاتھ ہے اور اس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ اگر آپ اس ہاتھ کو تھامیں گے تو یہ ہوبہو اصلی ہاتھ والا احساس فراہم کرے گا۔سائنسدانوں نے اس روبوٹک ہاتھ کو ایسے نرم جیل سے بنایا ہے جس سے وہ انسان کی جلد کی طرح احساس دیتا ہے جس میں انتہائی چھوٹے سوراخ بھی ہیں تاکہ اس میں اپنی پسند کی خوشبو بھی ڈالی جا سکے۔دوسری جانب اس روبوٹک ہاتھ میں ’بلٹ ان پریشر سینسر‘ بھی موجود ہیں جس کے تحت آپ جس قوت سے ہاتھ کو تھامیں گے، یہ ہاتھ بھی اتنی ہی قوت کے ساتھ آپ کا ہاتھ تھامے رکھے گا۔اس روبوٹک ہاتھ میں ایک ریل بھی لگی ہوئی جس کہ وجہ سے جب آپ اس روبوٹک ہاتھ کو تھام کر واک کریں گے تو یہ ہاتھ انسان ہاتھ کی طرح حرکت کرے گا۔خیال رہے کہ یہ ڈیوائس اس وقت آزمائشی مراحل میں ہیں جب کہ اس ڈیوائس کو بنانے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ اکیلے پن کا شکار لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us