اناللہ واناالیہ راجعون مولانا عادل خان کے بعدپاکستان ایک اور عالم دین سے محروم ہو گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تبلیغی جماعت کے رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا عبد الرحمان کا انتقال ہو گیا ہے۔ مولانا عبد الرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے۔رپورٹ کے مطابق 80 سالہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم

مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلاء میں سے تھے اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے استاد تھے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ممتاز عالم دین عادل خان کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us