2014میں دھرنےکےلئے جب ہمارا مارچ گوجرانولہ پہنچا تو مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے ہم پر پتھرائو شروع کردیا عمران خان ٹیبل کے نیچے چھپ گئے اور کیا کہنا شروع کردیا جاوید ہاشمی کا ناقابل یقین انکشاف


لاہور (مْانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہناہے کہ 2014کے دھرنے کےلئے جب مارچ لاہور سے روانہ ہوا تو گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ہم پر پتھرائوشروع کردیا ۔عمران خان کنٹینر میں ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے تھے ۔شیخ رشید کہہ رہا تھا کہ چھپ جاؤ مارے جائیں گے۔وہ میز کے نیچے چھپ گئے،میں آیا تو کہا کہ باہر مسلم لیگ کے ورکرز ہیں،یہ میرے بچے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ ہٹ جاؤ جس پر انہوں نے

میرا حیا کیا اورہٹ گئے۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پتھراؤ کے دوران عمران خان نے اسد عمر نے کو کہا کہ ابھی فون ملاؤ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کراؤ۔انہوں نے کہا پاکستان چلانے کے لیے آئین کو سلام کرنا اور اس کے سامنے گردن جھکانا پڑے گی گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں، یہ کہتے تھے تبدیلی آچکی ہے، پاکستان کی گلیوں میں دیکھو لوگ غریب ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ یہ کہتے ہیں آپ چھوٹے صوبے ہیں لیکن ہم ملک کے وارث ہیں ،انہوںنے کہاکہ مشرف کی لگائی گئی آگ ہم سب کو برباد کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہاں اٹھارہویں ترمیم کو ختم کر نے کی بات ہورہی ہے یہاں پارلیمانی نظام چلے گا کوئی صدارتی نظام نہیں چلے گا ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ لیں ، وہا ں روزانہ لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں آئین ہے ، ہر شخص اور ادارے کو آئین کے مطابق چلنا پڑے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us