ربیع الاول کاچاند مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الاول 19اکتوبر ہو گی جبکہ 12ربیع الاول 30اکتوبر کو ہو گی۔ ربیع الاول

کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوا۔جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدرات چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحما ن نے کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us