لِپ فلرز اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے انجیکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ ، کیا آپ جانتے ہیں کہ کن معروف پاکستانی شخصیات نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہوئی ہے ؟ جانیں 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے ہونٹوں پر فلرز اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے خطرناک فیشیل انجیکشنز لگوانے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے نوجوانوں کے خطرناک فیشیل انجیکشنز اور لِپ فلرز لگوانے پر پابندی کا

مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کاسمیٹکس پروسیجر سے نوجوانوں کو انفیکشنز، ٹشو ڈیتھ اور اندھا ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ کنزرویٹو پارلیمنٹیرین لورا ٹروٹ 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو لِپ فلرز اور انجیکشنز لگوانے کو جرم قرار دینے والے بل کی سربراہی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کاسمیٹکس پروسیجر نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ کے قریب نوجوان کاسمیٹکس پروسیجر کراتے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ نے نوجوانوں کے درمیان کاسمیٹکس پروسیجر کے عام ہونے کی وجہ سوشل میڈیا کو ٹھہرانے کے ساتھ ساتھ اس بل کی حمایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی متعدد اداکارائیں اور اداکار بھی اپنے چہروں کی سرجری کروا چکے ہیں جن میں سعدیہ امام ، مہوش حیات ،فواد خان ، حدیقہ کیانی، عائشہ خان ، ماہ نور بلوچ، نور بخاری ، ونیزا احمد ، مشی خان ، نادیہ حسین ، سارہ لورین ، آمنہ حق ، فزا علی ، ثنا سرفراز، حمائمہ ملک اور سدرہ

بتول شامل ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us