انا للہ وانا الیہ راجعون ، آذر بائیجان کے دوسرے بڑے شہر پر میزائل حملے نے قیامت برپا کر دی


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجا کے شہری علاقے پر میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر کے اسپیشل اسسٹنٹ حکمت ہاجیو نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شہریوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے، انہوں نے اس حملے کا الزام آرمینیا پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ

میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گینجا میں مکانوں کی ایک پوری قطار ملبے میں تبدیل ہو گئی ہے جبکہ ساتھ والی گلیوں کے مکانات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب شہری اپنے گھروں میں سو رہے تھے، حملے کے بعد لوگ خوف اور غم کی حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ 65 سالہ ربابہ زافاروف نے نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سو رہے تھے جبکہ بچے ٹی وی دیکھ رہے تھے، بہت سے لوگ ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اس میزائل حملے کے وقت آذربائیجان کے ایک اور شہر میں بھی میزائل گرا ہے، اس شہر میں موجود ڈیم کی وجہ سے میزائل کے خلاف حفاظتی نظام موجود ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دوسرے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا یا اس نے شہر میں گر کر کوئی نقصان پہنچایا ہے۔ یاد رہے کہ 6 روز قبل اسی شہر کے ایک اور حصے میں میزائل حملے میں 10 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us