پارٹی کے لیے اپناسب کچھ قربان کردیالیکن اب اگرانتخابات میں شکست ہوئی تو۔۔۔وزیراعظم کاپارٹی قیادت چھوڑنے کااعلان


آکلینڈ (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ناکامی ہوئی تو پارٹی قیادت چھوڑ دیں گی۔وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے ٹی وی مباحثہ میں کہا کہ انتخابات میں کامیابی نہ ملی تو لیبر پارٹی کی قیادت چھوڑ دیں گی اور اپوزیشن سربراہ نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت قربانیاں مانگتا ہے اور انہوں نے اس

کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے۔جیسنڈا آرڈرن نے ووٹرز کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، اکانومی کی بہتری کیلئےغیریقینی صورتحال میں بھی متحد رہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 17 اکتوبر کو عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، انتخابی پولز میں حکمران جماعت لیبرپارٹی کوحزب مخالف جماعت کنزرویٹو نیشنل پارٹی پر 15 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us