عامر ، سلمان اور شاہ رخ عدالت پہنچ گئے، وجہ ایسی کہ مداح ہکا بکا رہ گئے


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عامر ، سلمان اور شاہ رخ عدالت پہنچ گئے، وجہ ایسی کہ مداح ہکا بکا رہ گئے ۔۔ بالی وڈ کے خانز اور دیگر 34 پروڈکشن ہاؤسز اور 4 ایسوسی ایشنز نے بھارتی ٹی وی چینلز اور صحافیوں کی جانب سے کردار کشی پر عدالت سے رجوع کرلیا۔ بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ خود سوزی کے بعد بعض بھارتی ٹی وی چینلز ’ری پبلک ٹی

وی‘، ’ٹائمز ناؤ‘ اور صحافی ارناب گوسوامی، پردیب بھنڈاری اور دیگر نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے کئی غیرمناسب الفاظ کہے تھے اور مسلسل پروپیگنڈا جاری رکھا تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی جانب سے سشانت کی موت کی تفتیش میں کسی قسم کے مجرمانہ عمل کے نہ ہونے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اب بالی وڈ نے ان ہی ٹی وی چینلز اور صحافیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ بالی وڈ اسٹارز سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، یش راج فلمز اور کرن جوہرکے پروڈکشن ہاؤسز سمیت 34 پروڈکشن ہاؤسز اور 4 ایسوسی ایشنز نے چینلز اور صحافیوں کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینلز اور صحافیوں نے فلم انڈسٹری کیلئے ’گندگی‘، ’نجاست‘ اور ’نشئی‘ کی طرح کے الفاظ استعمال کیے اور اس کے ساتھ ساتھ اداکاروں و انڈسٹری کی کردار کشی اور میڈیا ٹرائلز کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینلز اور صحافیوں کو انڈسٹری کیلئے ایسے الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us