عالمی مارکیٹ میں سونا سستاہو گیا جس کے بعد اب پاکستان میں کیاقیمت مقرر کی گئی ، آپ بھی جانیے


اہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔دس گرام سونے کی قدر 99 ہزار 880 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 2 ڈالرکم ہوکر 1921 ڈالر فی اونس رہی۔واضح رہے کہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر

کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 86 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے کے بعد 164 روپے 30 پیسے ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us