کورونا کی دوسری اور سخت لہر۔۔ محکمہ صحت نے 5دن میں 90 لاکھ شہریوں کا ٹیسٹ کا اعلان کردیا


بیجنگ (نیوز ڈیسک)کورونا کی دوسری اور سخت لہر۔۔ محکمہ صحت نے 5دن میں 90 لاکھ شہریوں کا ٹیسٹ کا اعلان کردیا چین میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں کورونا کے چند کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ دن میں شہر کے 90 لاکھ باشندوں کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔چنگ ڈاؤ کے میونسپل ہیلتھ کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں

کہا کہ اتوار کو شہر میں چھ کورنا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ چین کے اس شمالی مشرقی شہر کی آبادی 94 لاکھ ہے اور وائرس کے کیسز ایک ہسپتال میں سامنے آئے۔میونسپل ہیلتھ کمیشن کے بیان کے مطابق شہر کے پانچ اضلاع کے رہائشیوں کا تین دن میں ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ پورے شہر کی آبادی کے ٹیسٹ پانچ دن میں مکمل کر لیے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us