برما واریرز نے صنم چوک پلمبرز سے اپنی شکست کا بدلہ چکا لیا


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) برما واریرز نے صنم چوک پلمبرز کو ٹی ٹونٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 47 رنز سے شکست دے ڈالی.ڈاکٹر آفتاب (مہک الشفا کلینک) کےزیر نگرانی منعقد ہونے والے T20میچ میں برما واریرزکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 ویں اورر میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. واریرز کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات میں گھری رہی. مومن

Advertisement

اور راحیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم  کو معقول ٹوٹل بنانے میں مدد دی.  سکور کو دیکھتے ہوئے پلمبرز مطمئن تھے کہ وہ میچ کو بآسانی جیت لیں گے، اس لیے پہلے ہی بغلیں بجانے لگ گئے، برما واریرز کی جانب سے مومن نے گیندبازی میں بھی اپنا کمال فن دکھایا، اور پلمبرز کی بیٹنگ لائن اپ کے پر خچے اڑا دیے، غیور نے بھی نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے ہدف کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا، صنم چوک پلمبرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 143رنز تک محدود رہی، اس طرح واریرز نے انھیں ایک اور شکست کی ذلت سے دوچار کیا، جیت پر برما کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا جبکہ صنم چوک پلمبرز ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہوئے گھروں کو روانہ ہو گئے، مومن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us