مولانا عادل خان کی شہادت ، پاک فوج کے سربراہ میدان میں آگئے ،مجرموں کے حوالے سے دھماکے دار اعلان کردیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، مجرموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ واقعہ دشمن کی ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جبکہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us