انتظار کی گھڑیاں ختم ، وزیر اعظم عمران خان نے ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا، ملکی برا?مدات میں اضافہ اورملک میں ا?مدنی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبوں کی مشاورت سے ایس ایم ای پالیسی پرعملدرا?مد کے حوالے سے روڈ میپ کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل

کوا?رڈنیشن کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر،وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی سیکرٹریز و دیگر سینئرافسران شریک ہوئے جبکہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقراور صوبائی چیف سیکرٹریزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2020 وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی اور مجوزہ پالیسی کے خدو خال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا، ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملک میں دولت کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ان تینوں ترجیحات کے حوالے سے طے شدہ اہداف کے حصول میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں ایس ایم ایز کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس کے نتیجے میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کے پیش نظر تمام وفاقی محکمے اور صوبائی

حکومتیں ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت ایس ایم ایز کو تمام ممکنہ آسانیاں بشمول قواعدو ضوابط کو آسان بنانے، کریڈٹ کی فراہمی، ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے اور کاروبار میں سہولت کاری کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزیر صنعت کو ہدایت کی صوبوں کی مشاورت سے مجوزہ ایس ایم ای پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم لائن پر مبنی روڈ میپ کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us