معروف پارک میںموجودطوطےسیاحوںکودیکھ کرکونساشرمناک کام کرنے لگے جس پرانتظامیہ حرکت میں آگئی اور۔۔۔پورپی ملک سے بڑی خبرآگئی


لندن(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے ایک وائلڈ لائف پارک میں 5 طوطے سیاحوں کو نہایت فحش گالیاں دینے لگے جس کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا۔انگلینڈ کے لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے 5 نئے طوطوں کو عارضی طور پر عوامی مقام سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کی وجہ ان طوطوں کا سیاحوں کو فحش گالیاں دینا ہے۔مذکورہ 5

افریقی سرمئی طوطے 15 اگست کو لنکن شائر وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے تھے۔پارک کی انتظامیہ کے مطابق طوطوں نے قرنطینہ کے دوران ایک دوسرے سے فحش گالیاں سیکھ لیں۔ ان کی گالیوں پر پارک کا اسٹاف قہقہے لگاتا رہا جس سے ان طوطوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے پارک میں ایسے طوطے لائے گئے تھے جو بعض اوقات غلط زبان استعمال کرتے تھے، اب مذکورہ پانچوں طوطے ایک ہی مقام سے حاصل کیے گئے ہیں تو اندازہ ہے کہ وہاں پر ان گالیوں کا استعمال نہایت عام تھا لہٰذا یہ طوطے بھی وہی سیکھ گئے۔انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے پارک بند تھا ور جیسے ہی پارک کھلا انہیں ڈسپلے پر رکھا گیا، لیکن جلد ہی انہوں نے پارک میں آنے والے سیاحوں کو فحش گالیاں دینی شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ طوطوں کی جانب سے دی جانے والی گالیوں میں ہر قسم کی گالیاں شامل ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ ویسے تو سیاح ان گالیوں کو سن کر ہنس رہے ہیں لیکن پارک میں بچے بھی آرہے ہیں لہٰذا ان طوطوں کو عوامی مقام سے ہٹا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارک انتظامیہ کے مطابق اگر ان طوطوں کی گالیوں کا سلسلہ

جاری رہا تو انہیں علیحدہ علیحدہ جگہ پر رکھا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us