پاکستانی وزیراعظم کے اس کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے بھارتی بھی کپتان کے فین بن گئے، عمران خان کو سیلوٹ پیش کر ڈالا


نئی دہلی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹر وے سانحے پر وزیراعظم عمران خان کے ایسے مجرموںکو نامرد بنانے کےلئے قانون سازی کے اعلان پر پڑوسی ملک بھارت میں کپتان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز اردو 18نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کو نمایاں کوریج دی جس کے تحت اب خواتین کی

عصمت دری کے مجرموں کونامرد بنانے کےلئے قانون سازی کی جائے گی ۔جس پر ویب سائٹ کے بھارتی فالوورز نے کپتان کے فیصلے کی شاندارلفظوں میں تعریف شروع کردی۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ خواتین کے تحفظ کے معاملے کو سیاست اور سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر دیکھنا چاہیے۔ دونوں ملکوں میں خواتین کو مردوںکی حیوانیت کا سامنا ہے جس سے ان میں عدم تحفظ کا احساس پیداہوچکا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ بھارت جیسے ملک کو بھی ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ پاکستانی وزیراعظم واقعی ایک انقلابی سوچ کی حامل شخصیت ہیں اور ایک بھارت ہے جہاں خواتین کی عزت تار تار کرنے والوں کو بے جے پی کا ٹکٹ دے دیا جاتا ہے۔کئی بھارتیوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ اس اقدام پر ہم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us