ایسی درندگی جس کے سامنے موٹروے واقعہ بھی چھوٹا نکلا قصور میں والد اپنے بھائی اور پڑوسی کے ساتھ مل کر اپنی جوان بیٹی کو نوچتا رہا


قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر قصور میں درندگی کی ساری حدیں پار ہو گئیں ۔ 15سال کی ایک لڑکی کو اس کے اپنے والد، چچا اور پڑوسی نے چار ماہ تک حیوانیت کا نشانہ بنائے رکھا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے کیس کی تفصیلات کچھ اس طرح سے سامنے آئی ہیںکہ پولیس کی حراست میں موجود ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے

بھائی اور پڑوسی کیساتھ مل کر اپنی ہی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ گرفتار شخص نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ بیوی کے جانے کے بعد وہ اور اس کی 15 سالہ بیٹی اکیلے رہ رہے تھے۔ ظالم شخص نے بتایا ہے کہ اس نے نا صرف خود بلکہ پڑوسی اور اپنے بھائی کو بھی 15 سالہ بیٹی کودرندگی کا نشانہ بنانے کی اجازت دی۔ یہ سلسلہ 4 ماہ تک چلتا رہا، پھر اس کی بیٹی فرار ہو کر اپنے نانا کے پاس چلی گئی اور تمام واقعات سے پردہ اٹھایا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us