کلاسز شروع ہوتے ہی کرونا کے کتنے درجن کیسز رپورٹ ہو گئے فوری طور پر سیل کرنے کا اعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھ ماہ کی طویل مدت کےبعد سکول کھلنے کے بعد کرونا وائرس کے 16کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعلیمی ادارہ سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں جامعات،کالجزاورسکولز کوروناوائرس کے باعث چھ ما ہ کی طویل بندش کے بعددوبارہ کھل گئے جبکہ تیس ہزارسے زائددینی مدارس

میں بھی تعلیمی سر گرمیاں بحال ہوگئیں،پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں اوراس سے اوپرکی جماعتوں کے تمام اعلی تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائو کے ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سر گرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری قواعدوضوابط کے مطابق تمام اساتذہ اورطلبہ کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ داخلی دروازوں پرسینیٹائزرکی دستیابی یقینی بنائے گی۔پہلے روز تعلیمی اداروں میں آنے والے طلبہ کی تعداد معمول سے کم رہی تاہم طلبہ تعلیمی سر گرمیاں بحال ہونے پر پر جوش نظر آئے ۔ صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر چھوٹی کلاسز کے طلبہ بھی تعلیمی اداروں میں واپس پہنچ گئے جنہیں واپس بھجوا دیا گیامزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ایک تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں 16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ادارے کو سیل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارہ تا حکم ثانی سیل رہے گا۔دوسری جانب تعلیمی ادارے کھلتے ہی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکولوں اور کالجز میں انسپکشن شروع کر دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us