راشد محمود نے آئندہ پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ایک سینئر ادکار راشد محمود نے پی ٹی وی کی جانب سے تضحیک آمیز رویے کا نشانہ بنائے جانے پر اب سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام کرنے سے انکا رکردیا ہے۔کئی دہائیوں سے ڈراموں کی سکرین پر جلوہ گر ہونے والے سینئر اداکار راشد محمود نے آئندہ پاکستان ٹیلی ویژن پر کبھی کام نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے

اس احتجاج کی وجہ بتاتے ہوئے راشد محمود نے بتایا ہے کہ انھوںنے دو سال قبل پی ٹی وی کےلئے مرثیہ پڑھا تھا۔اور وہ برملا کہتے ہیں کہ مرثیہ ہر کوئی نہیں پڑھ سکتا۔ اورآج انھیں اس کا چیک 620روپے موصول ہوا ہے۔ پی ٹی وی ان کا مدر انسٹی ٹیوٹ ہے۔ جو آج کئی غیر متعلقہ لوگوں کو 15سے20لاکھ روپے ماہانہ دے رہا ہے۔ لیکن اسی مدر انسٹی ٹیوٹ نے ان کی چار دہائیوں کی خدمات کا یہ صلہ دے کر ان کی بے عزتی کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us