سی سی پی اولاہور نے معافی مانگ لی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹروے واقعے پر اپنے متنازعہ بیان کے بعد سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے معافی مانگ لی ہے۔ لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونے سے قبل سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تومعافی مانگتا ہوں۔میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا۔اپنی بہنوں،بھائیوں

اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بہن جس سے زیادتی ہوئی ہے،اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ خاتون ساڑھے 12 بجے ڈیفینس سے گجرانوالہ کے لیے نکلیں ۔ میں حیران ہوں کہ 3 بچوں کی والدہ اتنی رات کو اکیلے سفر پر نکل رہی ہیں۔اگر آپ ڈیفینس سے نکلی ہیں تو پھر جہاں آبادی ہے وہاں چلی جاتی۔ اگر آپ اس طرف سے نکلی ہیں تو کم از کم گاڑی کا پٹرول چیک کر لیتیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us