موٹر وے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے کیس میںایک انتہائی اہم پیشرف سامنے آئی ہے۔مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے والے عباس نامی نوجوان نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی۔ملزم وقار الحسن کے بردار نسبتی عباسی نے خود گرفتاری دی۔تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ کے ذریعے عباس کا نام سامنے آیا تھا جو مسلسل مرکزی ملزم عابد کے ساتھ رابطے میں تھا۔

عباس کا کہنا ہے کہ کام کے سلسلے میں عابد علی سے اکثر رابطہ رہتا تھا۔12 دن قبل عابد علی سے بات ہوئی تھی،میری عابد سے بات صرف کام کی حد تک ہوتی تھی۔میری تین بیٹیاں جوان ہیں،ایسا کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔عابد علی سے تعلق صرف کام کے لیے ہوتا،اس کے علاوہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔میں خود گرفتاری کے لیے پیش ہوا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us