راحت کاظمی سے بار بار لپٹنے کا بہانہ ڈھونڈنے کےلئے میں یہ کام کرتی رہی حالانکہ وہ میرے والد کا کردار ادا کررہےتھے پاکستان کی انتہائی خوبصورت اداکارہ نے پاکستانیوں کو شرم سے پانی پانی کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوے کی دہائی میں ڈراموں کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرامہ میں وہ راحت کاظمی سے لپٹنے کی خاطر بار بار ری ٹیکس کرواتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں عفت عمر کہتی ہیں کہ اداکار

راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔میں نے ان کے ساتھ بہت جھپیاں ڈالی تھیں اور میں ان کے ساتھ جھپیاں ڈالنے کے لیے ری ٹیکس کرواتی تھی۔ عفت عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کر رہی تھی۔عفت عمر کے اس بیان پر پروگرام میں موجود مہمان قہقہے لگاتے رہے۔سوشل میڈیاصارفین نے عفت عمر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا جو الفاظ عفت عمر نے بولے ہیں اگر یہی کوئی مرد ااداکار کہتا تو ہنگامہبرپا ہو جاتا۔یاد رہے کہ عفت عمر کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو می ٹو مہم کی حامی رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بیان کے بعد منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us