ترک اداکاروں کی مخالفت میں اداکاریاسرحسین نے تمام حدیں پارکردیں،انٹرنیشنل کچراقراردیدیا


کراچی (ویب ڈیسک )حال ہی میں پاکستان ٹی وی کے اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں ٹویٹ شیئر کی جس دو پاکستانی نوجوانوں کو ترک اداکاروں کی مماثلت پر ارطغرل اور ترگت کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔ جس پر اداکار نے مزید کہا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر

ہے۔یاسر حسین کی سٹوری کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ انوشہ اشرف نے کہا کہ کوئی کسی کے لیے کچرا نہیں ہے، یاسر کو بڑے آرام سے یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ اگر کسی کا کام ان کی ذاتی پسند پر پورا نہیں اترتا تو بھی دنیا کہ دیگر اداکاروں کو کچرا نہیں کہنا چاہیے۔انوشہ اشرف نے اپنے اور یاسر کے تعلقات کی وضاحت کے طور پر مزید کہا کہ دنیا بھر کے اداکار اور فنکار اپنا بہترین کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ویسے بھی ارطغرل غازی کو کچرا کہنا درست نہیں کیونکہ اگر کسی کے پاس آنکھیں ہیں اور وہ دیکھے تو یہ کچرا بالکل نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان ناظرین کے ساتھ ناانصافی ہے جو اس کو اپنے گھروں میں دیکھ رہے ہیں کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ پاکستانی ناظرین کو کچرا دکھایا جا رہا ہے حالانکہ پاکستانی ناظرین تو کچھ ہٹ کر اور بہتر کی تلاش میں یہ دیکھ رہے ہیں۔انوشہ نے مزید کہا کہ تصویر میں موجود ان لوگوں کو اس غیر ملکی ڈرامہ سیریل کی وجہ سے شہرت ملی نہ کہ کسی پاکستانی کے ایک سٹوری لگانے کی وجہ سے کیونکہ اس ڈرامے نے لوگوں کو نیا جذبہ دیا ہے، انہوں نے کہا کسی بھی دوسری چیز کی طرح اس کے بھی کچھ فائدے اور کچھ نقصانات اپنی جگہ موجود ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us