شائقین کرکٹ کےلئے خوشخبری ُPSL 5کے باقی چار میچز کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بور ڈ نے پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کے شیڈول کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل پانچ کے باقی میچز 14،15اور 17نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کا کوالیفائر 14نومبر کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا

جبکہ پہلا ایلی مینٹر15نومبر کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 17نومبر کو لاہور میں کھیلاجائے گا۔چاروں میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ایونٹ کو اچانک معطل کردیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us