استعفے تک منظور ہوگئے وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مشکل فیصلہ بھی کر ہی ڈالا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفوں کو منظور کر لیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلیے۔تانیہ ایدروس اور ڈاکٹرظفرمرزا کےاستعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس

اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تانیہ ایدروس کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا۔تانیہ ایدروس نے کہا کہ میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی، میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us