موٹاپے کے شکار افراد ہوجائیں ہوشیار! کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


موٹاپے کے شکار افراد کے کورونا وائرس سے ہلاکت کے خطرات زیادہ ہیں اور ضروری نہیں کہ صرف زیادہ عمر کے افراد ہی کورونا سے متاثر ہو رہے ہوں، موٹاپے کا شکار کم عمر افراد بھی ہو سکتے ہیں۔لندن کی پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو موٹاپا یا زیادہ وزن ہوجاتا ہے ان کو کوویڈ19 سے موت یا شدید

بیماری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے اور کورونا وائرس کا قریبی تعلق ہے، موٹاپا سانس کی نالی میں انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، قوت مدافعت میں تبدیلی لاتا ہے اور پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بھی بن سکتا ہے، یہ وہ عوامل ہیں جو کورونا وائرس کو حملے کیلئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) نے بتایا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 30.35 سال کی عمر والے لوگوں کے لئے کوویڈ 19سے اموات کا خطرہ 40 فیصد بڑھ گیا ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، پی ایچ ای کے مطابق انگلینڈ میں تقریبا63صد بالغ افراد زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ڈاکٹروں سے موٹاپے سے نمٹنے کا وعدہ کیا ہے اور جب سے انہیں کوویڈ 19میں انتہائی نگہداشت میں داخل کیا گیا تھا تب سے وہ خود ہی وزن کم کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us