رات کی بڑی خبر ارطغرل غازی کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان کو پی ایس ایل میں اہم ذمہ داری سونپی جانے والی ہے او ر انھیں پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کا مشورہ مانگ لیا گیا ہے۔ فرنچائز مالک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر پشاور زلمی کے فینز سے ایک مشورہ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر

ارتغرل پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بن جائے تو؟۔ پیغام کے بعد صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے پیغامات کی بھر مار ہو گئی ۔ کچھ فینز نے ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کا مشورہ دیا جبکہ ایک صارف نےجواب میں لکھا کہ وہ کیا نظارہ ہو گا جب ارطغرل پشاورزلمی کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us