BREAKING NEWS پاکستانیوں کو دوبارہ کام پر بلایا جائے گا یا نہیں سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی


اقامہ ہولڈرز پاکستانی سعودی عرب واپس جا کر کام کرنے کے بے چینی سے منتظر
ریا ض (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں جہاںاندرون ملک کارباری سرگرمیوں اور ملازمتوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے وہیں پر خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوںکےلئے بھی یہ وقت کسی بڑی پریشانی سے کم نہیں ہے۔ وبا کے پھوٹتے ہی عرب

ملکوں سے ہنگامی طور پر ہزاروں پاکستانیوں کو آپریشنل فلائٹس کے ذریعے ملک واپس لایا گیا۔تاہم اب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رفتہ رفتہ کاروباری گہما گہمی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی کارکنوں کی پریشان اور بھی بڑھ گئی ہے کہ سعود ی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کوئی بھی واضح فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے کہ ان لوگوں کو کام پر واپس بلوایا جائے گا یا نہیں۔ دوسری جانب سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی صورتحال کی وجہ سے تاحال پاکستانیوں کی کام کی واپسی کے حوالے سے کوئی اشارہ دینا ممکن نہیں ہے۔ اقامہ ہولڈرز کو سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار کرنا ہی ہوگا۔حالت یہ ہے کہ ان ملکوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بھی تاحال مکمل طوروطن واپسی کو یقینی نہیں بنایاجاسکا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us