انتہائی افسوسناک خبر آپ سب نوکریوں سے فارغ ہیں،واپس جائیں ہم اپنے لوگوں کو ہی ملازمت دیں گے عرب ملک نے پاکستانیوں کو زوردار جھٹکا دے ڈالا


مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک عمان نے اپنے ملک میںکام کرنے والے 20لاکھ غیر ملکیوں کو بری خبر سنا دی ہے اور اب ان کی جگہ مقامی لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمانی حکومت نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مسلسل خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے تناظر نے اب تمام سرکاری نشستوں پر مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا

جائے گا اور غیر ملکیوں کو ان نوکریوں سے برخاست کرکے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔گلف نیوز نے اپنی رپوررٹ میں بتایا ہے کہ یہ فیصلہ تیل کی گرتی مارکیٹ اور عمانی معیشت میں مسلسل گراوٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔عمانی حکومت کی جانب سے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو سول سروس ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری کی سربراہی میں منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہاں پر کام کرنے والے سینکڑوں پاکستانی بھی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us