ارناب گوسوامی اپنے جذبات پرقابونہ رکھ پائے ،ہم نے چین پرڈیجیٹل سٹرائیک کردی ،بھارتی میڈیاکاجشن


نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 50سے زائد چینی ایپس پرپابند ی لگادی جس کے بعد بھارتی میڈیاچینی ایپلی کیشنز پرپابندی کوبھارت کی جانب سے چین پرڈیجیٹل سٹرائیک قراردینے لگااورجشن مناناشروع کردیا۔بھارت نے ٹک ٹاک سمیت چین کی موبائل ایپس پر پابندی لگائی تو ارناب گوسوامی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور نریندرمودی اور

بھارتی عوام کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ چین کو دھمکیاں دینے لگ گئے۔ارناب گوسوامی نے کہا کہ یہ مودی کی غیر متوقع ، ہیبت ناک اور اچانک موؤ ہے۔ ہم نے چین کو وارننگ نہیں دی کرکے دکھادیا ہے، اب چینیوں کو لگ پتہ جائے گا، ہم نے وارننگ نہیں دی اور چین پر حملہ کردیا۔ارناب گوسوامی نے مکے لہراتے ہوئے کہا کہ یہ نیابھارت ہے نیو انڈیاارناب گوسوامی نے یوں ظاہر کیا جیسے ان ایپس پر بھارت نے پورا چین فتح کرلیا ہو ۔ ارناب گوسوامی جذبات میں یہ بھول گئے کہ چین اس وقت لداخ کے بڑے علاقے پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے، بھارت کے 20 سے زائد فوجی چینی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جاچکےہیں۔ ان ایپس سے ہزاروں بھارتیوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی چین کی ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کے ذریعے ویڈیو اور دیگر مواد بناکر پیسے کمارہے ہیں۔ارناب گوسوامی کے بعد باقی اینکرز بھی پیچھے نہ رہے اور ایک اور بھارتی اینکر سدھیرچوہدری نے اسے ڈیجیٹل ائیرسٹرائیک قرار دیدیاواضح رہے کہ بھارت نے نے ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 ایپس پر پابندی لگادی ۔ انڈیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے پیر کی شام ایک

حکم نامے کے ذریعے ٹک ٹاک، شیئر اِٹ، کلب فیکٹری، یو سی براؤزر، وی چیٹ اور بیگ لائیو ، لیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت 59 چینی ایپس پر فوری طور پر بابندی لگائی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us