سونے کی قیمت میں ہزاروں کا اضافہ ،فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے بڑا جھٹکا


کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی طرح سونے کی اونچی اُڑان جاری ہے، فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1600 اور 1372 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معیشت مشکلات کا شکار ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر جہاں مہنگا ہو رہا ہے وہیں پر سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملکی صرافہ

مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار چار سو روپے ہو گئی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us