مہوش حیات کے ٹویٹ نے کام کردکھایا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کے واش رومز میں گندگی اور تعفن کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کو سامنے لانے پر اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایئرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا تو وہاں انہوں نے گندگی اور تعفن دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا

تھا۔مہوش حیات نے 24 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ’بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے بیت الخلا استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں‘اداکارہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے خواتین کے واش روم میں انتہائی گندگی اور بدبو کا سامنا کیا اور تو اور انہیں وہاں کاکروچ بھی دکھائی دیے۔مہوش حیات نے خواتین کے واش رومز کی خراب حالت کے حوالے سے لکھا کہ ’یہ عمل نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس عمل سے ہم بیرون ملک سے آنے والے افراد کو پہلا تاثر بھی غلط دے رہے ہیں‘اداکارہ نے لکھا کہ واش رومز کی صفائی بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ہمیں اب صفائی کرنی پڑے گی۔اداکارہ کی جانب ایئرپورٹ کے خواتین کے ٹوائلیٹ کی خراب حالت بیان کرنے کے بعد ان کی ٹوئٹ پر دیگر افراد نے بھی کمنٹس کیے اور ان سے ملتا جلتا تجربہ بیان کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us