جتنی رقم کرتارپور پرلگائی اتنی ہمارے شہر کوبھی دی جائے، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا


کراچی (نیوز ڈیسک)فيصل سبزوای کہتے ہیں کہ عملاً کام نہ ہونے تک کابينہ ميں واپس نہيں جائيں گے۔ یہ مطالبہ بھی کردیا کہ کراچی کو بھی اتنی رقم دی جائے جتنی کرتار پور پر لگائی۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماء فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدہ کیا تھا کہ وفاق کراچی میں براہ راست سرمایہ کاری کرے گا، ہمارا

مطالبہ ہے کہ جتنے پیسے کرتار پور پر لگائے ہیں کم از کم اتنے تو کراچی پر لگائیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر ملک کے خزانے کو بھر رہا ہے اور سندھ کو چلا رہا ہے، انہیں نکات پر پی ٹی آئی سے مزید گفتگو ہوئی ہے، ابھی تک کوئی عملی کام نظر نہیں آیا۔ایم کیو ایم رہنماء نے واضح کیا کہ ہماری توقع ہے جلد عملی کام نظر آئیں گے، جونہی عملی کام نظر آئیں گے تو یقیناً حکومت کے ساتھ ہمارے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us