کئی ماہ سے قید مقبوضہ وادی کے سابق وزیراعلیٰ کی حالیہ تصویر نے سب کو حیران کردیا


سری نگر(نیوز ڈیسک )مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی اونی ٹوپی اور داڑھی کیساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ کی یہ حقیقی تصویر ہے۔ اس میں ان کے کندھوں پر برف پڑی ہے اور وہ مسکرا رہے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما 5 اگست کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے زیر حراست

ہیں، لگتا ہے کہ تب سے انہوں نے شیو نہیں کی۔کتوبر میں بھی ان کی تصویر منظر عام پر آئی تھی، تب ان کی داڑھی بہت چھوٹی تھی۔ادھر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے عمر عبداللہ کی نئی تصویر پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا وہ عمر عبداللہ کو بالکل پہچان نہ سکیں۔ممتا بینرجی نے کہا کہ انہیں تصویر دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے ایسا ہمارے جمہوری ملک میں ہو رہا ہے، یہ کب ختم ہو گا؟ انہوں نے عمر اللہ کی حراست کو افسوسناک قرار دیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیری بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں، کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد بھارت

کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پیغام دینا ہے۔ بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے قتل عام نے بھارتی جمہوریت کے حقیقی چہرے کوبے نقاب کر دیا۔ سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار ملک نے جمہوری آواز کا گلا دبا رکھا ہے۔ دیگرکشمیری رہنماؤں نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک طرف تو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے اور دوسری طرف کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us