کرونا وائر پھیلنے کا خطرہ، پاکستان سے سی پیک پر کام کرنیوالے چینی باشندوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا


لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کا سی پیک پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک پر کام کرنے والے 4ہزار سے زائد چینیوں کو ماسک فراہم کر دیئے گئے

ہیں۔جبکہ اسلام آباد اور ملتان میں چینی باشندوں کی اسکریننگ کے لئے کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ طبی معائنہ کیا جا سکے۔ جبکہ چینی باشندوں کی سیکورٹی پر معمور 10 پولیس اہلکاروں کو ماسک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 3000 افراد میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانوی نشریاتی کے مطابق چینی وزیر صحت ما زیاؤئی نے پیر کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی صلاحیت بظاہر طاقتور ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوبائی میں ہلاکتوں کی تعداد 56 سے بڑھ کر 76 ہوچکی ہے جبکہ 4 افراد دیگر مقامات پر ہلاک ہوئے ہیں۔ہوبائی کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ بہت اہم مرحلہ ہے۔چین میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2744 ہے جبکہ سرکاری میڈیا کے مطابق 300 سے

زائد افراد تشو یشناک حد تک بیمار ہیں۔حکام نے اعلان کیا کہ ملک میں جنگلی جانوروں کی فروخت بند ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ملتان میں بھی کرونا وائرس کی تشیخص ہو چکی ہے تاہم اب پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے بعد چینی باشندوں کی اسکریننگ کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us