تحریک انصاف سے راہیں جدا، علیم خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی بجائے ایسا کام کردیا کہ پوری پارٹی میں ہلچل مچ گئی


لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی رہنما رکن پنجاب اسمبلی علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں۔ذرائع کے مطابق علیم خان صوبائی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بھی شریک نہ ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے اجلاس میں علیم خان کی عدم شرکت کی نشاندہی بھی کی گئی۔وزیر اعظم

نے پارٹی رہنما علیم خان کی عدم شرکت کو نہ صرف نظر انداز کر دیا بلکہ اراکین اسمبلی کو علیم خان کی عدم شرکت پر بات کرنے سے بھی منع کر دیا۔ علیم خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔علیم خان کے قریبی ذرائع کے مطابق علیم خان سیاست کے بجائے اپنے کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ علیم خان نے گزشتہ روز اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ طبیعت کی ناسازی بتائی ہے۔واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کو خوب سپورٹ کیا تھا ۔ جس کے بعد عمران خان بھی علیم خان کی تعریف کرتے رہتے تھے۔ تاہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی علیم خان پر جاری کیسز شدت اختیار کر گئے اور پھر علیم خان کو جیل بھی کاٹنی پڑی۔ عبدالعلیم خان عمران خان کے حق میں بولتے رہے۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان اور عمران خان میں دوریاں بڑھ گئیں ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گزشتہ

سال پنجاب کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو اہم وزارت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ۔ تاہم عبدالعلیم خان کے نام کسی قسم کی وزار ت کی پرچی نہ نکل سکی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us